ETV Bharat / international

POK prime minister Disqualified پاکستانی کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار - سردار تنویر الیاس توہین عدالت کیس

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے الزام میں ہائی کورٹ نے مجرم قرار دیا ہے جس سے وہ حکمرانی کیلئے ناہل ہوگئے ہیں۔ وہ اس فیصلے کے خلاف خطے کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

pok prime minister disqualified for remarks against high court
پاکستانی کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 7:45 PM IST

Updated : Apr 11, 2023, 8:01 PM IST

سرینگر: پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق فیصلے کا اعلان بینچ کی جانب سے کیا گیا جسے جسٹس خالد رشید نے عدالت میں پڑھ کر سنایا، وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔فل کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد سردار تنویر الیاس، وزیر اعظم کشمیر کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں اور قانون ساز اسمبلی کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنا ہوگا، تاہم سردار تنویر الیاس کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر اعلیٰ عدلیہ نے تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقریروں میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے تضحیک آمیز ریمارکس کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت کے لیے نوٹسز جاری کیے تھے اور آج (منگل کو) انہیں عدالت طلب کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران الیاس تنویر نے بالواسطہ طور پر عدلیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ حکومت کے کام کو متاثر کر رہی ہے اور حکم امتناع کے ذریعے ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت کی جارہی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر 15 ملین ڈالر کے سعودی فنڈز سے چلنے والے تعلیمی شعبے کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے کیونکہ عدالت نے اس پر حکم امتناع جاری کر دیا تھا، اسی طرح، انہوں نے ’اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث تمباکو فیکٹریوں کو عدالتوں کی طرف سے کھولنے پر بھی سخت موقف اپنایا تھا‘۔

آج کی سماعت میں عدالت نے وزیر اعظم کے تین ویڈیو کلپس چلائے جس میں ہفتے کو ان کی تقریر کا کلپ بھی شامل تھا اور پوچھا کہ کیا وہ الزامات کا سامنا کریں گے۔سردار تنویر الیاس نے نفی میں جواب دیا اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

مزید پڑھیں: Imran Khan's Disqualification Case اسلام آباد ہائی کورٹ 19 اپریل کو عمران خان کی نااہلی معاملے کی سماعت کرے گا

تاہم، جسٹس خالد رشید نے سوال اٹھایا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ تنویر الیاس مستقبل میں ایسا نہیں کریں گے۔عدالت نے وزیراعظم کی معافی کی درخواست کو مسترد کردیا اور الیاس تنویر کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔فیصلہ سننے کے بعد سردار تنویر الیاس سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور وہاں بھی اپنے بیانات پر معافی کی درخواست کی تاہم سپریم کورٹ نے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

Last Updated : Apr 11, 2023, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.