ETV Bharat / international

وزیر اعظم مودی کا سعودی ولی عہد سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال - India Saudi Arabia Partnership

Modi speaks to Saudi Crown Prince وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم مودی نے اسرائیل فلسطین کے مسئلہ پر بھارت کے دیرینہ اور اصولی موقف کو دہرایا اور غزہ کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔

PM Modi speaks to Saudi Crown Prince; exchange views on situation in West Asia
وزیر اعظم مودی کا سعودی ولی عہد سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 10:37 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں نے دہشت گردی، تشدد، شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور مغربی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

منگل کو وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ بات چیت کے دوران پی ایم مودی اور سعودی ولی عہد نے ستمبر 2023 میں ولی عہد کے بھارت کے سرکاری دورے کے بعد دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مستقبل کے لیے دو طرفہ شراکت داری کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم مودی نے اسرائیل فلسطین کے مسئلہ پر بھارت کے دیرینہ اور اصولی موقف کو دہرایا اور غزہ کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔

  • Held a good conversation with my Brother HRH Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud on the future of Strategic Partnership between India and Saudi Arabia. We exchanged views on the West Asia situation and shared concerns regarding terrorism, violence and the loss of…

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ میرے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مستقبل پر بہترین گفتگو ہوئی۔ ہم نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور میری ٹائم سیکیورٹی اور جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران مودی نے ایکسپو 2030 اور فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کے میزبانی کے لیے منتخب ہونے پر سعودی عرب کو مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.