ETV Bharat / international

مودی نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی - PM Modi speaks to President Raisi of Iran

وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر بات کی اور چابہار بندرگاہ کے استعمال کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ PM Modi speaks to President Raisi of Iran

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 18, 2023, 10:42 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر بات کی اور چابہار بندرگاہ کے استعمال کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان-ایران تعلقات قریبی تاریخی اور تہذیبی رشتوں پر مبنی ہیں جن میں عوام سے عوام کے مضبوط روابط بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Alwar Mob Lynching راجستھان کے الور میں ماب لنچنگ کا واقعہ، ایک نوجوان ہلاک چار افراد گرفتار

دونوں رہنماؤں نے کنیکٹیویٹی کے مرکز کے طور پر چابہار بندرگاہ کی مکمل صلاحیت کا استعمال کرنے سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع سمیت کثیرالجہتی فورمز میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جنوبی افریقہ میں آئندہ برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات کا منتظر ہونے کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما جنوبی افریقہ میں آئندہ برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات کے بھی منتظر ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.