ETV Bharat / international

PM Modi Greece Visit برکس اجلاس کے اختتام کے بعد پی ایم مودی یونان پہنچ گئے

پی ایم مودی اپنے یونانی ہم منصب کریاکوس میتسوتاکس کی دعوت پر یونان کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وہ اس یوروپی ملک کے دورے پر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ PM Modi Lands in Greece for Maiden Visit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 10:43 AM IST

Updated : Aug 25, 2023, 1:03 PM IST

ایتھنز: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے جنوبی افریقہ کے دورے کا اختتام کیا اور وہاں سے یونان پہنچ گئے۔ ایتھنز میں پی ایم مودی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اپنے اس دورے سے متعلق ایک ٹویٹ میں لکھا کہ '' بھارت-یونان کی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ایک نتیجہ خیز دورے کے لیے پُرامید ہوں۔ اس موقعے پر یونان کے وزیر اعظم اور بھارتی کمیونٹی سے بات چیت کروں گا۔''

  • Landed in Athens. Looking forward to a productive Greece visit aimed at deepening India-Greece friendship. I will be holding talks with @PrimeministerGR Kyriakos Mitsotakis and also interacting with the Indian community. pic.twitter.com/CaHaYoa5yb

    — Narendra Modi (@narendramodi) August 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران مودی نے 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے مسلسل تین سال کی ورچوئل میٹنگوں کے بعد برکس لیڈروں کی آمنے سامنے ہونے والی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے مودی منگل کو جنوبی افریقہ پہنچے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کہا کہ ''وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کا ایک نتیجہ خیز دورہ مکمل کیا جس نے برکس کے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم اب یونان روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا، 'میرا جنوبی افریقہ کا دورہ بہت نتیجہ خیز رہا۔ برکس سربراہی اجلاس بامعنی اور تاریخی تھا۔' برکس سربراہی اجلاس کے موقعے پر پی ایم مودی نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہی اجلاس سے الگ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، سینیگال کے صدر میکی سال، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی اور موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ان کی شاندار ملاقات ہوئی۔ انہیں خوشی ہے کہ ایران برکس میں شامل ہوگا۔ اس دوران ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے ایک دیگر ملاقات کے بارے میں کہا کہ انہوں نے جوہانسبرگ میں سینیگال کے صدر میکی سال سے بات چیت کی۔ ہندوستان سینیگال کو ایک قابل قدر ترقیاتی شراکت دار مانتا ہے۔ ہم نے اپنی ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، دفاع اور دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے کہا کہ ان کی ایتھوپیا کے وزیر اعظم جناب علی کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ برکس میں شامل ہونے پر ایتھوپیا کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاع، انسداد دہشت گردی، تجارت اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: Modi Xi Shake Hands جوہانسبرگ میں وزیراعظم مودی کا چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ اور مختصر گفتگو

BRICS Expansion برکس میں ایران اور سعودی عرب سمیت چھ نئے ممالک کی شمولیت

BRICS Summit 2023 وزیراعظم مودی اور رامافوسا نے گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوط کرنے کا عہد کیا

ہم نے اس پلیٹ فارم (برکس) پر نئے ممالک کا خیرمقدم کیا۔ ہم عالمی بھلائی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، عوام اور حکومت کا ان کی مہمان نوازی پر شکرگزار ہوں۔ مودی اپنے یونانی ہم منصب کریاکوس میتسوتاکس کی دعوت پر جمعہ کو ایتھنز پہنچ گئے۔ مودی کا ایتھنز کا دورہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ستمبر 1983 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بعد گذشتہ 40 برسوں میں بھارت کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ایجنسی

Last Updated : Aug 25, 2023, 1:03 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.