ETV Bharat / international

PM Modi in Bali وزیراعظم مودی نے بالی میں آٹھ ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقات کیں

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 9:32 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے بالی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکہ، سنگاپور، فرانس، جرمنی، اٹلی، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور مختلف عالمی، علاقائی اور باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔ PM Modi in Bali

PM Modi holds bilateral talks with several leaders on sidelines of G20 Summit in Bali
وزیراعظم مودی نے بالی میں آٹھ ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں

بالی: وزیراعظم مودی نے سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسین لونگ کے ساتھ ملاقات میں بھارت اور سنگاپور کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں کے درمیان فن ٹیک (مالیاتی ٹیکنالوجی)، قابل تجدید توانائی، مہارت کی ترقی، صحت اور دواسازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ مودی نے سنگاپور کو گرین معیشت، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور بھارت کی قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن، اثاثہ منیٹائزیشن پلان اور گتی شکتی یوجنا سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی۔ PM Modi in Bali

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاع، سول جوہری توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجودہ تعاون کا جائزہ لیا اور نئے شعبوں میں اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ مودی نے وسیع پیمانے پر دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور ٹرانسپورٹ، امیگریشن، مالیاتی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم جارجیا میلونی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دہشت گردی سے نمٹنے اور عوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاع، تجارت، تعلیم، صاف توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ تعلیم میں ادارہ جاتی شراکت داری بالخصوص اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت اور استعداد کار میں اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Declaration of Bali G20 Summit جی ٹوئنٹی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں روسی جنگ کی مذمت

مودی کی برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیر اعظم رشی سونک کے ساتھ پہلی ملاقات بہت گرمجوشی سے ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی حیثیت اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل کے دوطرفہ تعلقات کے لیے روڈ میپ 2030 پر پیشرفت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ طور پر ساتھ ساتھ جی۔20 اور دولت مشترکہ جیسے کثیر الجہتی فورموں پر مل کر کام کرنے کی اہمیت کو بھی سراہا۔ دونوں نے تجارت، ٹرانسپورٹ، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات کی۔

ذرائع کے مطابق مودی نے ان تمام لیڈروں کے ساتھ عالمی اور متعلقہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مودی جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر پہلے ہی امریکی صدر جو بائیڈن اور انڈونیشیا کے صدر ویدوڈو سے ملاقات کر چکے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.