نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پشپ کمل دہل 'پرچنڈ' کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’کامریڈ پرچنڈ کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت اور نیپال کے درمیان منفرد تعلقات گہرے ثقافتی روابط اور ہمارے لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کی بنیاد پرمبنی ہیں۔ میں اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔'' PM Modi congratulates Nepal's new PM
نیپال میں عام انتخابات کے بعد نیپالی کانگریس کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے والے کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ) کے رہنما پرچنڈ نے انتخابات کے بعد نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ) کے ساتھ اتحاد کرلیا اور دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق مسٹر پرچنڈنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے انہیں ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔ مسٹر پرچنڈ آج وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Nepal New PM تیسری مرتبہ پشپ کمل دہل پراچنڈ نیپال کے وزیراعظم مقرر
واضح رہے کہ نیپال میں اتوار کو صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے سی پی این - ایم سی کے صدر پشپ کمل دہل پراچنڈ کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔ دن کی سیاسی پیشرفتوں کے درمیان، پراچنڈ نے اپوزیشن سی پی این - یو ایم ایل اور دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت سے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ آئین کے آرٹیکل 76(2) کے تحت مخلوط حکومت بنانے کے لیے صدر بِدیا بھنڈاری کی طرف سے سیاسی جماعتوں کو دی گئی ڈیڈ لائن اتوار کی شام ختم ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق پراچنڈ کے ساتھ سی پی این-یو ایم ایل کے صدر کے پی شرما اولی، راشٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامچھانے، راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی کے سربراہ راجیندر لنگڈن اور دیگر سرکردہ لیڈران صدر کے دفتر گئے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
یو این آئی