ETV Bharat / international

Poland Plane Crash پولینڈ میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 11:24 AM IST

پولینڈ میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پیر کو وارسا کے قریب ایک ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ plane crashed near Warsaw

پولینڈ میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

وارسا: پیر کی شام وسطی پولینڈ میں سیسنا کا ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولینڈ کی فائر سروس کے چیف کمانڈنٹ آندریج بارٹکویک نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا: "کراسینو شہر میں طیارہ اس ہینگر سے ٹکرا گیا جہاں لوگ پناہ لئے ہوئے تھے۔" ان کا کہنا تھا کہ خراب موسم میں طیارے کے لینڈنگ کے باعث حادثے کا خدشہ ہے۔ پولش پریس ایجنسی نے ریاستی فائر سروس کی اہلکار مونیکا نوواکوسکا برائنڈا کے حوالے سے بتایا کہ جہاز میں تین پائلٹ تھے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی، ایک زخمی اور تیسرا بغیر کسی نقصان کے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اموات میں پناہ لینے والے بھی شامل ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

پولینڈ کے وزیر صحت ایڈم نیڈزلسکی نے بتایا کہ وارسا سے 47 کلومیٹر دور چیرسینو گاؤں میں چار ہیلی کاپٹر اور 10 ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔ وہیں مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ واقعہ کراسینو کی فضائی حدود میں پیش آیا۔ حادثے سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں طیارے کا پچھلا حصہ ہینگر سے باہر نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کیرولینا کے نارتھ مرٹل بیچ شہر میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Arizona Plane Crash امریکہ میں پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.