رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پیر کو رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ اس دوران 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔Palestinian youth killed by Israeli Soldiers
فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے جنین اسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح سویرے نوجوان انتیس سالہ محمد موسیٰ محمد سباعنہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے 100 فوجی گاڑیوں پردھاوا بولا۔ قابض فورسز نے شہر کے متعدد محلوں میں مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنز بھی سنھبال لیں۔
قابض فوج نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے کر وہاں کے مکینوں کو اپنے اپارٹمنٹس چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور بچوں اور خواتین سمیت انہیں کھلے میں نظر بند کر دیا۔
یو این آئی