ETV Bharat / international

Palestinian Teen Shot in Israeli Raid: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک - اسرائیل فلسطین تنازعہ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔Palestinian Teen Shot in Israeli Raid جنین میں 2022 کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

Palestinian teen shot in Israeli raid in occupied West Bank
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک
author img

By

Published : May 21, 2022, 8:46 PM IST

فلسطینی وزارت صحت اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں چھاپہ مار کر ایک نوجوان فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ Palestinian Teen Shot in Israeli Raid وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ "جینین پر اسرائیلی قبضے کی گولیوں سے ایک 17 سالہ لڑکا ہلاک اور ایک 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا"۔ وزارت صحت نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ امجد الفائد کے نام سے کی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ایک 18 سالہ فلسطینی کی حالت تشویشناک ہے۔

الجزیرہ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے لکھا کہ جنین کے پناہ گزین کیمپ کے باہر تصادم اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فورسز نے علاقے پر دھاوا بول دیا، اور الفائد کو اس کے جسم کے اوپری حصے میں تقریبا ایک درجن گولیاں لگیں۔ وہیں اسرائیلی فوج نے کہا کہ فلسطینی مشتبہ افراد نے اس کے فوجیوں پر فائرنگ کی اور ان پر بم پھینکے۔ فوجیوں نے مشتبہ افراد کی طرف براہ راست فائرنگ کا جواب دیا۔ لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ہلاک ہونے والا نوجوان ان مشتبہ افراد میں سے ایک تھا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Al Jazeera Reporter Shot Dead: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کی رپورٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

Slain Al Jazeera journalist was icon of Palestinian coverage: ’شیرین ابو عاقلہ، فلسطین میں الجزیرہ کا چہرہ تھیں‘

فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ نے اس قتل کی مذمت کی ہے۔ شطیہ نے ایک بیان میں کہا "ہم اپنے لوگوں کے خلاف قبضے کے مسلسل جرائم کے نتائج سے خبردار کرتے رہے ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کی مذمت کرے اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے،"۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل میں حالیہ مہلک حملوں کے مطلوب جنگجوؤں اور منصوبہ سازوں کو حراست میں لینے کے لیے انسداد دہشت گردی کے تحت کاروائی کررہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 11 مئی کو الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے لیے ایک تجربہ کار فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو جنین میں اسرائیلی حملے کی کوریج کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔ اسرائیل نے فلسطینی جنگجوؤں پر صحافی پر فائرنگ کا الزام لگایا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گیا۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے یہ کہتے ہوئے صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے سے منع کردیا کہ ایسی تحقیقات جو اسرائیلی فوجیوں کو مشتبہ سمجھے گی، اسرائیلی معاشرے میں مخالفت کا باعث بنے گی۔ وہیں امریکی محکمہ خارجہ نے مکمل اور شفاف تحقیقات کے مطالبات کا اعادہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.