ETV Bharat / international

Palestinian Teen Killed by Israeli Forces: اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاج میں ایک فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی - اسرائیل فلسطین مسئلہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان جمعہ کو جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا جب کہ 90 فلسطینی افراد زخمی ہوگئے۔ Palestinian Teen Killed by Israeli Forces

Palestinian teen killed, 90 injured by Israeli forces in West Bank
اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج، ایک فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی
author img

By

Published : May 28, 2022, 6:31 PM IST

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 90 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 15 سالہ زید غنیم کو بیت لحم کے قریب الخدر شہر میں جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گردن اور کمر میں گولی ماری۔Palestinian Teen Killed by Israeli Forces

فلسطین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے کہا کہ مغربی کنارے کے نابلس صوبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 90 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں سے 10 کو گولیوں سے زخم آئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپی یونین کی شدید تنقید کے باوجود اسرائیل نے 3130 مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی جمعہ کو اسرائیلی حکومت کی بستیوں میں توسیع اور اراضی ضبط کرنے کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ وار ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں لیکن زیادہ تر یہ مظاہرے تنازعات میں بدل جاتے ہیں۔ اسرائیل نے دو ہفتے قبل 4000 سے زائد ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری دی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.