ETV Bharat / international

Mahmoud Abbas To Visit China فلسطینی صدر محمود عباس کا اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ - اسرائیل فلسطینی امن مذاکرات

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔ وہیں فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ فون کال بھی کی۔ Palestinian President Abbas To Visit China

فلسطینی صدر محمود عباس کا اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 9:21 AM IST

بیجنگ: فلسطین کے صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے جس کے بعد فلسطینی صدر اب چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ژنہوا نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ایک فون کال میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چین اس کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین کے وزیر خارجہ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں سے کہا تھا کہ بیجنگ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، کن گینگ نے مبینہ طور پر عباس کو بتایا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل پر مبنی بات چیت جلد از جلد دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو بتایا تھا کہ ان کا ملک امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian People Rights فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا دفاع کیا جائے، صدر عباس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.