انقرہ: فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر رجب طیب اردگان سے بات چیت کریں گے۔ صدر رجب طیب اردگان اسی ہفتے کے دوران ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا استقبال کریں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک ایوان صدر نے کہا کہ 25 جولائی کو محمود عباس کے چند دن بعد 28 جولائی کو نیتن یاہو کا استقبال کیا جائے گا۔ رہنما "ترکیہ- فلسطین تعلقات اور اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم بین الاقوامی مسائل” پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نیتن یاہو کا یہ دورہ 2008 میں ایہود اولمرٹ کے بعد کسی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ گزشتہ سال ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ترکی نے مئی 2018 میں اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا، اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ساحلی انکلیو کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خلاف ایک ریلی کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 60 کے قریب فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ترکی سے اسرائیل کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔ اردگان نے اسرائیل پر "ریاستی دہشت گردی” اور "نسل کشی” کا الزام لگاتے ہوئے اسے نسل پرست ریاست قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: China Palestine Relations چینی صدر نے فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا
یو این آئی