ETV Bharat / international

Palestinian PM فلسطینی وزیراعظم نے یورپ سے اسرائیلی وزراء کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا - فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی حکومت کو فلسطین کے خلاف جنگ کرنے والی حکومت قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے ممالک سے کہا تھا کہ وہ اس حکومت میں شامل متعدد نئے وزراء کا بائیکاٹ کریں۔ کیونکہ اسرائیل کی نئی حکومت میں شامل ہونےوالے فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔ فلسطینی وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا اسرائیل کے نامزد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ امن مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔Palestinian PM demands Europe

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 7:36 PM IST

یروشلم: فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین نے یورپی یونین کے ممالک سے کہا تھا کہ وہ اس حکومت میں شامل متعدد نئے وزراء کا بائیکاٹ کریں۔ کیونکہ اسرائیل کی نئی حکومت میں شامل ہونےوالے فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔Palestinian PM demands Europe

العربیہ کے مطابق اشتیہ نے اخبار"الشرق" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطین "انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں یہودی بستیوں، قتل و غارت اور قابض ریاست کے تسلط پر اسرائیل کا پیچھا جاری رکھے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ '(حالیہ اسرائیلی کنیسٹ کے) انتخابات کے نتائج نے ظاہر کیا کہ اسرائیل میں امن کے لیے کوئی شراکت دار نہیں ہے۔ اسرائیلی حکومتی جماعتیں امن عمل کے بارے میں ایک موقف رکھتی ہیں۔'

فلسطینی وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا اسرائیل کے نامزد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ امن مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اشتیہ نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دو ریاستی حل کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی ریاست کے امکان کو ختم کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تل ابیب کو "اس سے سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔' فلسطینی وزیر اعظم اشتیہ نے اشارہ کیا کہ دو ریاستی حل کا متبادل "ایک ریاست ہو گی جس میں فلسطینیوں کی تعداد یہودیوں کی تعداد سے زیادہ ہو گی۔ آج فلسطینیوں کی تعداد 350,000 ہے جو یہودیوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

اشتیہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اب بھی عرب اقدام کے مطابق دو ریاستی حل کے آپشن پر یقین رکھتا ہے۔ یہ حل "سیاسی سطح پر اب بھی ممکن ہے۔"اشتیہ نے زور دے کر کہا کہ دو ریاستی حل جو ان کے بقول عرب ممالک اور یورپ چاہتے ہیں کا مطلب 67 کی سرحدوں پر واپسی اور پناہ گزینوں کی واپسی ہے۔"انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ "بین الاقوامی کوارٹیٹ کی موت" کے بعد ایک نئے بین الاقوامی اقدام کی ضرورت کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کی صہیونی سازشوں کو ناکام کرانے پر زور دیا۔

فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ "امریکی انتظامیہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے قابل ہے، لیکن وہ ایسا کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطینیوں کے ساتھ کئی وعدے کیے، جیسے کہ یروشلم میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنا، یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے کام کرنا، دو ریاستی حل کی بنیاد پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا اورفلسطینی پناہ گزینوں کی کے ادارے ’اونروا‘ کی مالی مدد بحال کرنا جیسے وعدے شامل تھے۔ امرکا نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian girl shot dead صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.