ETV Bharat / international

Pakistani Woman Killed in Chicago: سوشل میڈیا پر طلاق کا ذکر کرنے پر مبینہ طور پر خاتون کا قتل - ثانیہ خان کا امریکہ میں قتل

امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک 29 سالہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون ثانیہ خان کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر راحیل احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے طلاق کے بارے میں پوسٹ کرنے پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔Pakistani Woman Killed in Chicago

Pakistani Woman Killed in Chicago
سابق شوہر نے سوشل میڈیا پر طلاق کا ذکر کرنے پر مبینہ طور پر پاکستانی خاتون کو قتل کر دیا
author img

By

Published : Jul 24, 2022, 5:43 PM IST

پاکستانی نژاد امریکی خاتون ثانیہ خان کے سابق شوہر راحیل احمد نے مبینہ طور پر شکاگو میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کی ہلاکت کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ثانیہ نے اپنے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کیا تھا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق شکاگو کی پولیس نے بتایا کہ افسران گزشتہ پیر کی سہ پہر ای اوہائیو اسٹریٹ کے 200 بلاک پر پہنچے جہاں انہوں نے رہائش گاہ کے اندر ایک خاتون اور ایک مرد کو پایا جن کے سروں پر گولی لگی تھی۔خاتون کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ مرد کو نارتھ ویسٹرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اور پولیس کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا۔Pakistani Woman Killed in Chicago

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اے بی سی نیوز کے حوالے سے TikTok پر ثانیہ کی پوسٹس کے مطابق، ثانیہ خان کی شادی ایک سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا "ایک جنوبی ایشیائی خاتون کے طور پر طلاق لینا کتنا مشکل تھا۔, آپ کو جذباتی تعاون کی کمی، کسی کے ساتھ رہنے کا دباؤ کیونکہ- لوگ کیا کہیں گے؟اس کی وجہ سے خواتین اس شادی سے باہر نہیں نکل پاتی ہیں جو انہیں شروع میں چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ثانیہ خان قتل کیس سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

پاکستان کے اخبار ڈان نے رپورٹ کیا کہ ثانیہ کے والد حیدر فاروق خان نے جمعرات کو اپنی بیٹی کے فیس بک پیج پر ان کی موت کی اطلاع دی۔انہوں نے لکھا، 'میری بڑی بیٹی ثانیہ خان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کو چٹانوگا اسلامک سنٹر میں بعد نماز عصر ادا کی جائیں گی۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا

پاکستان میں جنسی زیادتی کے روزانہ 11 واقعات: رپورٹ

واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے اپنی سالانہ عالمی رپورٹ 2022 میں پاکستان میں بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے خلاف بڑے پیمانے پر حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو دستاویزی شکل دی، جو جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے جاری کردہ عالمی خواتین، امن اور سلامتی کے انڈیکس میں 170 ممالک میں سے 167 نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں تبصرہ کیا گیا کہ پاکستانی معاشرے میں ہر سطح پر مردانہ بالادستی غالب ہے، پھر بھی ان کی غیرت دیگر تمام معاملات میں ان کی مردانگی سے میل نہیں کھاتی اور انتہائی نازک، آسانی سے سمجھوتہ کرنے والی اپنی خواتین کی شائستگی پر بہت زیادہ انحصار کرتی رہتی ہے۔ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد، بشمول عصمت دری، قتل، تیزاب کے حملے، گھریلو تشدد، اور جبری شادی، پورے پاکستان میں وبائی مرض ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.