ETV Bharat / international

Jinnah House Attack پاکستانی وزیراعظم کا جناح ہاؤس کے حملہ آوروں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم

author img

By

Published : May 13, 2023, 6:48 PM IST

شہباز شریف نے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں جو دشمن نہیں کرسکا وہ عمران نیازی کی سربراہی میں ہوا، جناح ہاؤس کا ہرک مرہ جلایا گیا اور فرنیچرتک جل گیا، عمران نیازی کے جتھوں نے جناح ہاوس کو جلا دیا، اس المناک واقعے کے بعد پوری قوم انتہائی غمگین ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لاہور: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی پاکستان سیف سٹی اتھارٹی کےدورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا 9مئی کوملکی تاریخ کابھیانک ترین اور دلخراش واقعہ ہوا، آرمی وپولیس کےزخمی افسران کی تیمارداری کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس کو دیکھ کر دل خون کےآنسو رورہا ہے جناح ہاؤس مکمل طور پر تباہ اور جل چکا ہے ہمارےدشمن کے خواب کوبدقسمتی سےعمران نیازی کے سپرویژن نے،اس کی پلاننگ کےتحت مسلح جتھے نےجناح ہاؤس کومکمل راکھ میں تبدیل کردیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں جو دشمن نہیں کرسکا وہ عمران نیازی کی سربراہی میں ہوا، جناح ہاؤس کا ہرک مرہ جلایا گیا اور فرنیچرتک جل گیا، عمران نیازی کے جتھوں نے جناح ہاوس کو جلا دیا، اس المناک واقعے کے بعد پوری قوم انتہائی غمگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جتھہ دہشت گردوں اورملک دشمن سے کم نہیں، ایسی منصوبہ بندی کرنےکاکوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا، بدترین حرکت میں حصہ لینےوالوں کیخلاف آئین وقانون میں جوسزائیں ہیں وہ انہیں ملیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے اس حرکت میں حصہ لیا ان کیلئےآئین وقانون میں جو سزا ہے ہرصورت دی جائے گی، جنہوں نے منصوبہ بندی کی ، ڈنڈےپولیس وفوجی افسران پرڈنڈےبرسائے، جوانوں پر حملہ آور ہوئے انہیں قانون گرفت میں لےگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور جتھوں کے سوا پوری قوم غمزدہ ہے، جنہوں نے اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کی، ان شہیدوں اور غازیوں کی بےحرمتی کی گئی، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر اداروں پر حملہ کیا، منصوبہ بندی کرکےسرکاری املاک کوبدترین نقصان پہنچایاگیا۔

انھوں نے واضح کیا کہ جنہوں نے اشتعال انگیزی دلائی ،مدد کی،آگ کو بھڑکایا ان کو چن چن کرگرفتار کیا جائے گا، کسی نے خانہ پوری کرنے کی کوشش کی تو وہ ناقابل برداشت ہوگی اور قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےساتھ سختی سےنمٹاجائے گا۔وزیراعظم نے تمام حملہ آوروں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ان دہشت گردوں کے کیسز انسداد دہشت گردی میں چلائے جائیں گے، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد کو بڑھایا جائے، رات میں بھی کیسز چلانےپڑیں تو چلائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Lahore High Court یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی رہائی کا حکم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.