ETV Bharat / international

Fight in TV debate پاکستان میں لائیو ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران لڑائی، ویڈیو وائرل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 5:27 PM IST

پاکستان میں ایک نجی نیوز چینل پر لائیو شو کے دوران مخالف جماعتوں کے دو پینلسٹس کے درمیان اس قدر بحث ہوئی کہ نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ اس مار پیٹ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔ مارپیٹ کرنے والوں میں سے ایک عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی سے وابستہ وکیل شیر افضل مروت ہیں اور دوسرے نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ ہیں۔

Pakistani panelists slap each other on live TV debate
پاکستان میں لائیو ٹی وی شو کے دوران لڑائی، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: پاکستان میں ایک نجی نیوز چینل پر سیاسی ٹاک شو کے دوران اس وقت غیر متوقع موڑ آگیا جب دو پینلِسٹ کے درمیان بحث مار پیٹ میں تبدیل ہوگئی۔ مخالف سیاسی جماعتوں کے دونوں پینلسٹ کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یہ واقعہ ایکسپریس نیوز چینل کے مقبول ٹاک شو "کل تک" میں ہوا جس کی میزبانی صحافی جاوید چودھری کر رہے تھے۔مارپیٹ کرنے والوں میں سےایک عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی سے وابستہ وکیل شیر افضل مروت ہیں اور دوسرے نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ ہیں۔

دراصل شو کے دوران پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر بحث دونوں پینلسٹ کے درمیان اس قدر بڑھ گئی کہ وہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور مارنے لگے۔ یہ غیر متوقع واقعہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گالی دینے کے بعد شروع ہوا اور مروت نے افنان اللہ کو تھپڑ مار دیا، کچھ ہی دیر میں دونوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ شو کے عملے اور میزبان کی جانب سے انہیں الگ کرنے کی کوششوں کے باوجود لڑائی جاری رہی۔

اس واقعے کے بعد دونوں پینلسٹوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اقدامات کا دفاع کیا۔ افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے خلاف افنان اللہ کی جانب سے استعمال کی گئی توہین آمیز زبان کا حوالہ دے کر اپنے پرتشدد ردعمل کا جواز پیش کیا۔ دوسری جانب سینیٹر افنان اللہ خان نے عدم تشدد پر یقین کا اظہار کیا لیکن نواز شریف کے سپاہی کے طور پر اپنے اقدامات کا دفاع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.