ETV Bharat / international

Imran Khan On Journalist Arshad Sharif پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، عمران خان - پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتہ ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ لوگ ارشد شریف کو واپس بُلانا چاہتے تھے اور وہی کرنا تھا جو انہوں نے اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا تھا، ارشد شریف ان دو خاندانوں جنہوں نےملک کو لوٹا ان کو بے نقاب کرتا تھا۔ Imran Khan On Journalist Arshad Sharif

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 9:12 PM IST

پشاور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتہ ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔Imran Khan On Journalist Arshad Sharif

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ارشد شریف سے کہا تھا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، خبر ملی تھی کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں، ارشد شریف کےگھرکے باہرگاڑیاں کھڑی ہوتی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتہ ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔ مرحوم کی ضمیر کی کوئی قیمت نہ تھا اسی وجہ سے کوئی اسے خرید نہ سکا، ارشد شریف نے جان دے دی، لیکن کسی کے سامنے نہیں جھکا،میں نے ان جیسا دلیر،ایمانداراورمحب وطن صحافی نہیں دیکھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ لوگ ارشد شریف کو واپس بُلانا چاہتے تھے اور وہی کرنا تھا جو انہوں نے اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا تھا، ارشد شریف ان دو خاندانوں جنہوں نےملک کو لوٹا ان کو بے نقاب کرتاتھا۔ لانگ مارچ کیلئے میرا عزم کبھی اتنا تگڑانہیں تھا جتنااب ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف پاک فوج کیساتھ کھڑا ہوتا تھا،ان کے پروگرام کور کرتا تھا، مرحوم نےمجھ پربھی کئی بارتنقید کی، وہ بے باک صحافی تھا، جو کسی مافیا کو نہیں بخشتا تھا۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ظالموں سے مقابلہ کرتا رہوں گا، انصاف قائم کرنے کیلئے سب کو میرے ساتھ کھڑاہونا ہے، ملک جس مرحلے پرکھڑاہ، یہ سب کیلئےچیلنج ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف سےخوشحالی آتی ہے۔ ملک کا آئین اورقانون کمزورکوتحفظ فراہم کرتاہے۔ طاقتور کو این آراو اورکمزورکوجیل بھیجنے والے معاشرے تباہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Political Crisis آئین و قانون کی خلاف ورزی پر اعلیٰ عدلیہ مداخلت کرے، عمران خان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.