ETV Bharat / international

Shahbaz Sharif on India Relations پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے

پاکستان پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ "پاکستان مساوات، انصاف اور باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔' Pakistan wants peaceful relations with India

پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 10:09 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 'پاکستان اپنے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ روزنامہ اخبار ڈان نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان میں نوتقرر آسٹریلیائی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا۔ Shahbaz Sharif met Neil Hawkins

پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ "پاکستان مساوات، انصاف اور باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ اس تناظر میں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے"۔ Pakistan PMO on India Relations

یہ بھی پڑھیں: Shehbaz Sharif on India Relation: مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ "عالمی برادری کو اس سلسلے میں اپنا مناسب کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ یہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔" اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیائی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی اور افغانستان سے اپنے شہریوں اور دیگر افراد کے بحفاظت انخلاء میں پاکستان کے معاون کردار پر اظہار تشکر کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.