ETV Bharat / international

Pakistan US Relations پاک امریکہ تعلقات اب افغانستان اور بھارت سے منسلک نہیں رہے، بلاول بھٹو - Pak US interests

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اس وقت نہ صرف حیران ہوں بلکہ پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی نئی خارجہ پالیسی سے بہت متاثر بھی ہوں۔ پاک امریکہ مفادات اب افغانستان پاکستان یا پاکستان بھارت سے نہیں جڑے ہیں بلکہ صرف پاک امریکہ کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ Pakistan US relations

Etv Bharat
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 6:17 PM IST

واشنگٹن: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اب افغانستان اور بھارت کے ساتھ منسلک نہیں ہیں کیونکہ واشنگٹن اور اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کر رہے ہیں۔ Pakistan US relations

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ "میں اس وقت نہ صرف حیران ہوں بلکہ پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی نئی خارجہ پالیسی سے بہت متاثر ہوں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے یعنی پاک امریکہ مذاکرات میں یہ احساس بھی بڑھ گیا ہے کہ اب ہم افغانستان پاکستان یا پاکستان بھارت سے منسلک نہیں رہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ صرف پاک امریکہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Bilawal Bhutto on China US Relation چین اور امریکہ اختلافات ختم کرکے موسمیاتی تبدیلی پر کام کریں

Jaishankar on Pak US Relation پاکستان امریکہ تعلقات سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا، جے شنکر

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا طویل عرصے سے ایک دوسرے کو افغانستان کی عینک سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس مرتبہ امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران ہم نے افغانستان کے بارے میں بات نہیں کی، بلکہ ہم نے اپنے اپنے ملکوں کے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات کی۔

بلاول نے تجارتی و تجارتی امور کے بارے میں امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید کے حالیہ دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ بلاول نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے حال ہی میں نہیں بلکہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن سے ہی ناقابل یقین حد تک خوشگوار گفتگو کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.