اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر احمد فواد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ خیرپور کے علاقے بابرلوئی بائی پاس کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
افسران نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ افسر کے مطابق مسافر وین سکھر سے خیرپور جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں:حادثات کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی،اے آر ٹی او اننت ناگ
اس سے قبل اپریل میں پاکستان کے خیبرپختونخوا کے ضلع اپرکوہستان کے علاقے شتیال میں شاہراہ قراقرم پر ایک مسافر بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی تھی، جس کے سبب 30 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب غذر سے راولپنڈی جانے والی ایک بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی تھی۔