ETV Bharat / international

Pakistan Tehreek-e-Insaf پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 35 ارکان پارلیمنٹ کے استعفی منظور

پچھلے سال اپریل میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اجتماعی طور پر استعفی دے دیا تھا۔ اس دوران اسپیکر نے یہ کہتے صرف 11 استعفی قبول کئے کہ باقی ارکان پارلیمنٹ کو تصدیق کے لیے ذاتی طور پر بلایا جائے گا۔ آٹھ ماہ تک اس عمل کو روکنے کے بعد، انہوں نے منگل کو پی ٹی آئی کے 34 ایم این ایز اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے قبول کر لیے۔NA speaker accepts resignations of 35 more PTI lawmakers

پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:29 PM IST

اسلام آباد، پاکستان کی قومی پارلیمنٹ کے صدر راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان پارلیمنٹ کےاستعفی جمعہ کے روز منظور کرلیے۔اس سے کچھ دن قبل پی ٹی آئی کے 30 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ کے استعفی منظور کئے گئے تھے۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی لیڈروں نے اسپیکر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ سینئر لیڈر اسد قیصر نے سوال کیا کہ کیا اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا؟

پی ٹی آئی لیڈر اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہم پر مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ملک کے صرف 36 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے بند کمرے کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں نے ملک کو بحرانوں میں ڈال دیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ قریشی نے موجودہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے اسپیکر سے باقی سبھی استعفے قبول کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔

مزید پڑھیں:PTI Public Gathering پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.