ETV Bharat / international

Pakistan SC On Imran Khan پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا - sc verdict on imran khan

سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم انہیں آج رات پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنا ہوگا۔ یہ ہدایت ان کی حفاظت کے لیے دی گئی ہے۔ عمران کی رہائی کو ان کے حامیوں کی بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ وہیں اس معاملے پر عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈنڈے مارے گئے، میرے ساتھ تشدد کیا ہے۔ ایسا کسی کریمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے ماحول کو پُرامن رکھنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کی بنیاد ہی انصاف ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 6:23 PM IST

Updated : May 11, 2023, 9:05 PM IST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے جلد از جلد رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم انہیں آج رات پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں بطور مہمان قیام کرنا ہوگا۔ یہ ہدایت ان کی حفاظت کے لیے دی گئی ہے۔ عمران کی رہائی کو ان کے حامیوں کی بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ عمران کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا پڑے گا۔ لیکن عمران خان کو فوراً رہا کر دیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ بتا دیں کہ عدالت میں عمران خان نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ مجھے گھر جانے دیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا گھر جلایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے عمران کو اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس قلم اور اللہ کی طاقت ہے۔

عمران نے عدالت کو بتایا کہ سب کچھ عدالت اور قانون کے ہاتھ میں ہے۔ ہم صرف ملک میں الیکشن چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈنڈے مارے گئے، میرے ساتھ تشدد کیا ہے۔ ایسا کسی کریمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ وہیں انہوں نے اپنے حامیوں سے ماحول کو پُرامن رکھنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کی بنیاد ہی انصاف ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے اور قبل ازیں ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

وہیں درخواست میں عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دینے کی بھی التجا کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا اور عمران خان کو ایک اندرون گھنٹے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس دوران کوئی سیاسی رہنما یا کارکن عدالت میں موجود نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti On Pak Situation پاکستان کی صورت حال تشویشناک، محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جاری ہے۔ یہ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرکے عدلیہ کا وقار مجروح کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے ملک میں کہرام برپا ہوا تھا۔ ایک طرف عمران کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے تو دوسری طرف فوج حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کر رہی تھی۔

وہیں پاکستان سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کارکن زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے کہا کہ سچ کی جیت ہمیشہ ہوتی ہے۔

Last Updated : May 11, 2023, 9:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.