اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر اس کی تصدیق کی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ وزیراعظم کی دو روز سے طبیعت ناساز ہے اور آج ڈاکٹر کی سفارش کے بعد انہوں نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ Shehbaz Sharif tests positive for Covid 19
وزیر اعظم شہباز شریف اس سال کے شروع میں جنوری میں اور 2020 کے جون میں بھی کووڈ 19 کے ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے تھے۔ انہوں نے علالت کے باعث لندن سے روانگی میں تاخیر کی اور پیر کو پاکستان واپس آئے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے آرمی چیف کی تقرری اور قومی اہمیت کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس معاملے پر اپنے بڑے بھائی سے اہم ملاقات کرنے کے بعد وہ 11 نومبر کو لندن سے وطن روانہ ہوئے۔ شہباز شریف گزشتہ ہفتے مصر میں COP27 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے تھے۔