ETV Bharat / international

Shehbaz Sharif on India Relation: مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، شہباز شریف

پاکستان میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ پیر کے روز وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ Shehbaz Sharif on India Relation

Shahbaz Sharif
شہباز شریف
author img

By

Published : Apr 10, 2022, 9:31 PM IST

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو گذشتہ رات اقتدار سے برطرف کردیا گیا اور نئی حکومت کے قیام کا عمل شروع ہوگیا۔ اس دوران ایک مسئلہ یہ بھی سامنے آرہا ہے کہ کیا نئی حکومت بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر کام کرے گی یا نہیں۔ اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔

پاکستان میں نئے وزیراعظم کا انتخاب پیر کو ہونا ہے۔ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا پیر کو اجلاس ہوگا۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم بننے والے ہیں۔ وہیں عمران خان کے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ Shehbaz Sharif on India Relation

یہ بھی پڑھیں:

Election of New PM of Pakistan: شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے

Imran Khan Loses No-Confidence Vote: پاکستان قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی مکمل تفصیل

پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے 18 اگست 2018 کو پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ ان کی میعاد 10 اپریل 2022 تک 1,332 دنوں تک مشتمل ہے۔ کرکٹر سے سیاست دان بننے والے نے تین سال سات ماہ اور 23 دن وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، جو کہ مہینے کے حساب سے تقریباً 43 مہینے اور 23 دن بنتے ہیں۔ موجودہ ایوان کی مدت اگست 2023 تک ہے۔

342 رکنی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے دوران مشترکہ اپوزیشن کو 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جو کہ وزیراعظم کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے درکار تعداد 172 سے زیادہ تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی وزیراعظم نے پانچ سال کی مدت پوری نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.