ETV Bharat / international

Pakistan Peoples Party پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات - پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ PPP Meeting with Muttahida Qaumi Movement

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 10:43 AM IST

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتی کی حلقہ بندیوں کی غیر منصفانہ حدبندی کا بھی معاملہ اٹھایا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت ڈاکٹر عاصم حسین اور سلیم مانڈوی موجود تھے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کوینر خالد مقبول صدیقی اور آئی ٹی کے وزیر سید امین الحق نے اجلاس میں شرکت کی۔ Discuss current political situation of Pakistan

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم حکومت میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی اس کے علاوہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات دراصل گزشتہ ہفتے ہوئی تھی جس میں ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتی کی حلقہ بندیوں کی غیر منصفانہ حدبندی کا معاملہ اٹھایا تھا اور آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں ہونے والی ناانصافی کے خلاف اقدامات کریں۔ delegation of MQM Pakistan

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Political Crisis صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کا ہی الیکشن دوبارہ ہوگا، الیکشن کمیشن

دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پنجاب اسمبلی کی کچھ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں جس کی وجہ سے اسمبلی میں قرارداد پی ڈی ایم حکومت کے لیے بڑا چیلنج نہیں ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں صورتحال مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.