ETV Bharat / international

Pakistan By Elections ایک بار پھر عمران خان کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی - پاکستان تحریک انصاف کی جیت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11 حلقوں میں ہونے والے اہم ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 جبکہ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر جیت حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے خود قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر انتخاب لڑ رہے تھے اور چھ میں کامیابی بھی حاصل کی۔ Pakistan By Elections

Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان
author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:41 PM IST

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں 13پارٹیوں کی حکمران اتحاد کو ایک بار پھر ضمنی انتخابات میں عمران خان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11 حلقوں میں ہونے والے اہم ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت بن کر ابھری۔ اصل مقابلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان تھا۔ Pakistan By Elections

عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی چھ اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستیں جیت لیں۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے خود قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر انتخاب لڑ رہے تھے اور چھ میں کامیابی بھی حاصل کی جب کہ وہ کراچی کی ایک نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گئے اور دوسری شکست ملتان میں ہوئی جہاں پی ٹی آئی نے سابق وزیرخارجہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو کھڑا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Punjab Bypolls: ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی شاندار جیت

اپریل میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی (این اے) کی آٹھ اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں خالی ہو گئیں تھیں، جس پر گزشتہ روز ووٹنگ کرائی گئی۔ گزشتہ روز جیسے ہی پولنگ کا عمل شروع ہوا، خان نے ایک ٹویٹ میں کہا، "یہ حقی آزادی کے لیے بدمعاشوں کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔ ہم تمام PDM، الیکشن کمیشن اور ناعملوم افراد کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ووٹرز سے کہا کہ وہ دانشمندی سے فیصلہ کریں کہ وہ کس کو ووٹ دے رہے ہیں کیونکہ آپ کے ملک کی ترقی اور فلاح اسی پر منحصر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.