ETV Bharat / international

Several decayed bodies found on hospital roof in Pakistan پاکستان میں ملتان نشتر ہسپتال کی چھت پر انسانی لاشوں کا ڈھیر - ملتان نشتر ہسپتال کی چھت پر انسانی لاشوں کا ڈھیر

پاکستان میں ملتان کے وزیراعلیٰ کے مشیر چوہدری زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مردہ خانے کی چھت پر کئی مسخ شدہ لاشیں دیکھیں، انہوں نے لاوارث لاشوں کی تدفین کا حکم دیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو معاملے میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ Several decayed bodies found on hospital roof in Pakistan

پاکستان میں ملتان نشتر ہسپتال کی چھت پر انسانی لاشوں کا ڈھیر

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 1:43 PM IST

پاکستان میں حکومتِ پنجاب نے نشتر اسپتال ملتان کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ Several decayed bodies found on hospital roof in Pakistan

ملتان کے وزیراعلیٰ کے مشیر چوہدری زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مردہ خانے کی چھت پر کئی مسخ شدہ لاشیں دیکھیں، انہوں نے لاوارث لاشوں کی تدفین کا حکم دیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو معاملے میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ریٹائرڈ کیپٹن ثاقب ظفر نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سیکریٹری مزمل بشیر کو واقعے کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

انکوائری کمیٹی محکمۂ داخلہ پنجاب کے قواعدوضوابط (ایس او پیز) کے مطابق تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ساؤتھ پنجاب مزمل بشیر کر رہے ہیں۔ کمیٹی اِن امور پر بھی تحقیقات کرے گی کہ آیا اسپتال کا عملہ لاشوں کے ڈھانچوں کو فروخت کرنے کے کاروبار میں تو ملوث نہیں ہے۔

واضح رہے بدھ کو نشتر اسپتال میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر عوامی شکایات پر جانچ پڑتال کے لیے نشتر اسپتال ملتان پہنچے تو اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشیں کھلے آسمان تلے بے گورو کفن پڑی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض لاشوں کو چرند پرند اور حشرات نے نوچ رکھا تھا جس کے باعث تعفن بھی پھیلا ہوا تھا۔ حکام کی جانب سے نوٹس لئےجانے کے بعد لاوارث لاشوں کو دوبارہ مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کی تدفین کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Multan
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.