ETV Bharat / international

پاکستانی صدر نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل نظرثانی کے لیے واپس کیا

پاکستانی صدر ڈاکٹرعارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل Pakistan Election Amendment Bill 2022 اور قومی احتساب بیورو(نیب) کے متعلق دو بل وزیراعظم کو واپس بھیجتے ہوئے نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ یہ دونوں بل نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کے ذریعہ پچھلے مہینے پاس کیے گئے تھے اور صدر کی منظوری کا انتظار کررہے تھے۔

Pak President Alvi
پاکستانی صدر ڈاکٹرعارف علوی
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 10:23 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے وسیع اختیارات کو ختم کرنے کی کوشش کے حوالے سے بل اور الیکشن ترمیمی بل Pakistan Election Amendment Bill 2022 وزیراعظم کو واپس بھیجتے ہوئے نظرثانی کی ہدایت دی۔ صدر نے کہا کہ ان بلوں پر نظرثانی کی جائے اور پارلیمنٹ اور متعلقہ کمیٹیاں اس پر مشاورت کریں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال اور بیرونی پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ کے انتخابی قوانین کو بدلنے کے لیے شہباز شریف کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا تھا اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو (نیب ) کے وسیع اختیارات کو ختم کرنے کی کوشش کے حوالے سے ایک دوسرا بل بھی منظور کیا تھا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق دونوں بل نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کے ذریعہ پچھلے مہینے پاس کئے گئے تھے اور صدر کی منظوری کا انتظار کررہے تھے۔

صدر علوی نے بلوں کو یہ کہتے ہوئے واپس کردیا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی ہے۔ صدر سکریٹریٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لانے سے پہلے صدر کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Election Amendment Bill 2022: پاکستان کی قومی اسمبلی نے ای وی ایم کا استعمال ختم کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.