اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ میں تاخیر کے درمیان خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ 9 اپریل کا اعلان کیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(1) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے الیکشن باڈی سے کہا کہ وہ ایکٹ کے سیکشن 57(2) کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کرے۔
-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاhttps://t.co/Gr3iBpm8L2
">صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 20, 2023
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاhttps://t.co/Gr3iBpm8L2صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 20, 2023
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاhttps://t.co/Gr3iBpm8L2
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے، صدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے ایک ہنگامی میٹنگ کے لیے طلب کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے خود کو صدر علوی کے ساتھ بات چیت کرنے سے یہ کہتے ہوئے باز رکھا کہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیر غور ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان دونوں صوبوں میں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت تھی لیکن انھوں نے وفاقی حکومت سے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کے مطالبے پر اپنی دونوں صوبائی حکومتوں کی اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔
صدر کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کے بعد حکمران اتحادی جماعتوں نے صدر کی تنقید کرتے ہوئے اسن کے اس اعلان کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام ہے اور ہم آئین میں تعین کی گئی سزا کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما طلال چودھری نے جیو نیوز کو بتایا کہ صدر کی ہدایت پر الیکشن نہیں ہو سکتے اور نہ ہوں گے۔ چودھری نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق صدر کو انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ چودھری نے کہا کہ ایوان صدر اور ملک کا مذاق اڑانے سے گریز کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ صدر کے پاس انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔