ETV Bharat / international

Pak PM Condoles Death of Modi's Mother ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں، پاک وزیراعظم شہباز شریف نے مودی سے اظہار تعزیت کیا - مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔ پاکستانی وزیراعظم کے علاوہ جاپان، نیپال اور سری لنکا کے رہنماؤں نے بھی وزیراعظم مودی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ Pak PM Condoles Death Of PM Modi's Mother

Pak PM Shehbaz Sharif Condoles Death Of PM Modi's mother
پاکستانی وزیراعظم کی وزیراعظم مودی سے اظہار تعزیت
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 4:34 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔شہباز شریف نے ٹویٹ کیا، ماں کو کھونے سے بڑا نقصان کوئی نہیں، وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا آج صبح تقریباً 3:30 بجے احمد آباد کے یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر میں انتقال ہوگیا۔ بدھ کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔Pak PM Condoles Death Of PM Modi's Mother

وزیر اعظم نریندر مودی نے والدہ کے انتقال پر افسوس و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدہ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا …میں نے ہمیشہ اپنی ماں میں اس تثلیث کو محسوس کیا، جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرما یوگی کی علامت اور اقدار سے مزین زندگی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب میں ان سے ان کی 100ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یاد رکھوں گا کہ ذہانت سے کام لینا اور زندگی کو پاکیزگی سے گزارنا۔'

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے بھی پی ایم مودی کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت۔ وہ ایک سادہ انسان اور سچے کرما یوگی تھیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچندا نے بھی غم کا اظہار کیا۔ ایک ٹویٹ میں، انھوں نے کہا، میں وزیر اعظم نرندر مودی کی پیاری والدہ محترمہ ہیرابین مودی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسردہ ہوں، میں دکھ کی اس گھڑی میں پی ایم مودی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

نیپال کے سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ٹویٹ کیا، "شری نریندر مودی جی اور ان کے خاندان کے ساتھ ان کی قابل احترام والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر میری دلی تعزیت۔ ان کی ابدی روح کو موکشا حاصل ہو۔ سری لنکا کے سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے ایک ٹویٹ میں کہا، محترمہ ہیرا بین مودی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وزیر اعظم مودی جی سے ان کی پیاری ماں کے انتقال پر دلی تعزیت۔ غم کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور دعائیں وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Last Rites of Heeraben وزیراعظم مودی کی والدہ کی آخری رسومات ادا

وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں اپنی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کیں۔ ہیرابین مودی کی آخری رسومات میں گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور گجرات کے کابینہ کے وزراء موجود تھے۔ پی ایم مودی جو آج صبح گجرات پہنچے، سب سے پہلے اپنی ماں کو ان کی ریسن کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھر ان کی میت کو آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ لے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.