ETV Bharat / international

Pak FM Bilawal Bhutto Visit to China: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات - پاکستان چین کے درمیان سفارتی تعلقات

پاکستان کے نومنتخب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Pak FM Bilawal Bhutto نے اتوار کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے چینی شہر گوانگ زو میں بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ گزشتہ ماہ عمران خان کی زیرقیادت حکومت کے خاتمے کے بعد وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلاول کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ Pak FM Bilawal Bhutto Visit to China

Pak FM Bilawal Bhutto hold talks with his Chinese counterpart Wang Yi
پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات
author img

By

Published : May 22, 2022, 5:32 PM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Pak FM Bilawal Bhutto نے اتوار کو چین کے اپنے پہلے دوطرفہ دورے کے دوران گوانگ زو میں چینی اسٹیٹ کاونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ بلاول نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول کا دو روزہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔ اور یہ پاکستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت ہے۔ Pak FM Bilawal Bhutto Visit to China

بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی کونسلر وانگ یی کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کے دوران، بہتر اقتصادی مصروفیت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت کاری اور CPEC تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ طلباء کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں مزید کہا کہ دونوں فریق کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ بلاول بھٹو زرداری ٹویٹر

دوسرے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ گوانگ زو کا دورہ کرنا، ریاستی کونسلر اور اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملنا، پاکستان چین پائیدار تعلقات کے 71 سال کا جشن منانا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا بہت خوش آئند ہے۔ میں چین میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لیے اسٹیٹ کونسلر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

courtesy tweeter
بشکریہ بلاول بھٹو زرداری ٹویٹر

33 سالہ بلاول بھٹو زرداری، جن کی والدہ بے نظیر بھٹو اور دادا ذوالفقار علی بھٹو سابق وزرائے اعظم رہ چکے ہیں، ابھی نیویارک سے واپس آئے ہیں جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کی اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جو کہ عمران خان کی سابقہ ​​حکومت کے دوران بگڑ گئے تھے۔ بلنکن کے ساتھ بات چیت کے بعد میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے اس بات کو مسترد کیا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات بیجنگ کے ساتھ اس کے تعلقات کو نقصان پہنچائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.