ETV Bharat / international

Operation Ajay Fourth Flight آپریشن اجے کے تحت 274 بھارتیوں کے ساتھ چوتھی پرواز اسرائیل سے روانہ - اسرائیل فلسطین تنازع

اسرائیل اور فلسطین کے بیچ جاری جنگ کے پیش نظر بھارت اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن اجے چلا رہا ہے۔ اس آپریشن کے تحت چوتھی پرواز اسرائیل میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو لے کر نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس کی اطلاع دی۔ ۔ پوری خبر پڑھیں... Israel Palestine War

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 8:45 AM IST

تل ابیب: اسرائیل اور حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر بھارتی حکومت اسرائیل میں مقیم ہندوستانیوں کو نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت ہند آپریشن اجے چلا رہی ہے۔ اتوار کو 'آپریشن اجے' کے تحت چوتھی پرواز صبح سویرے اسرائیل سے بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ جانکاری وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خود دی۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر اس حوالے سے ایک پوسٹ لکھی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آپریشن اجے سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپریشن اجے' کے تحت اتوار کی صبح 274 بھارتیوں کے ساتھ چوتھی فلائٹ اسرائیل سے بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ اسرائیل سے بھارت کے لیے روانہ ہونے والی ایک دن میں دوسری پرواز ہے۔ جے شنکر نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ آپریشن اجے کے تحت دن کی دوسری پرواز 274 مسافروں کے ساتھ تل ابیب سے روانہ ہوئی۔ اس آپریشن کے تحت بھاریتوں کو لے کر آنے والی یہ چوتھی پرواز ہے۔

مزید پڑھیں: Operation Ajay اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کے دوسرے قافلے کی آمد

Operation Ajay اسرائیل سے پہلی پرواز دو سو بارہ بھارتیوں کے ساتھ دہلی پہنچی

قبل ازیں وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا تھا کہ اسرائیل میں تقریباً 18000 بھارتی رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر اسرائیل سے بھارت آنے کے خواہش مند شہریوں کو واپس لانے کے لیے 'آپریشن اجے' شروع کیا گیا ہے۔ اس کے لیے جمعرات سے وطن واپسی کے خواہش مند بھارتیوں کا رجسٹریشن شروع ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.