ETV Bharat / international

غزہ کی پٹی میں 36 میں سے صرف 14 اسپتال ہی کام کر رہے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 9:39 AM IST

غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں بیشتر اسپتالوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ اوسی ایچ اے کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ میں 36 میں سے صرف 14 اسپتال ہی کام کر رہے ہیں، دیگر اسپتالوں کے پاس مریضوں کے علاج کے لیے وسائل نہیں ہیں۔ Hospitals in Gaza

Only 14 of the 36 hospitals in the Gaza Strip are functioning

غزہ: غزہ کی پٹی کے 36 اسپتالوں میں سے محدود خدمات کے ساتھ صرف 14 اسپتالوں میں ہی مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے، دیگر اسپتالوں کے پاس مریضوں کے علاج کے لیے وسائل نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیٹر برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے) نے جمعرات کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

  • Since 7 October, WHO has documented 212 attacks on health care in the Gaza Strip.

    Attacks have resulted in at least 565 fatalities, 732 injuries, affecting 56 health facilities and 59 ambulances.

    Three-fifths (60%) of health attacks and three-fifths (58%) hospitals damaged were… pic.twitter.com/8fWmzZnpot

    — WHO in occupied Palestinian territory (@WHOoPt) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس سے قبل پیر کو کہا تھا کہ، غزہ کی پٹی میں 36 میں سے نصف یعنی 18 اسپتالوں نے 60 دنوں سے کم وقت میں کام کرنا بندکر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈنوم گیبریئس نے کہا کہ، غزہ کی پٹی میں صحت کا زیادہ تر نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

غزہ: اسپتالوں میں سہولیات کی قلت
غزہ: اسپتالوں میں سہولیات کی قلت

او سی ایچ اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ، غزہ کی پٹی میں اس وقت 36 اسپتالوں میں سے صرف 14 کام کر رہے ہیں اور ان اسپتالوں میں صرف محدود خدمات دستیاب ہیں، جن میں سے شمال میں دو چھوٹے اسپتال اور جنوب میں 12 اسپتال ہی نئے مریضوں کو داخل کرنے کے قابل ہیں۔"

غزہ: اسپتالوں میں سہولیات کی قلت
غزہ: اسپتالوں میں سہولیات کی قلت

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کو مکمل طور پر سیز کرنے کا حکم دیا اور پانی، خوراک و ایندھن کی سپلائی بند کردی۔ 27 اکتوبر کو اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر زمینی کارروائی کی۔

غزہ: اسپتالوں میں سہولیات کی قلت
غزہ: اسپتالوں میں سہولیات کی قلت
غزہ: فلسطینی بچہ مرہم پٹی کے بعد
غزہ: فلسطینی بچہ مرہم پٹی کے بعد

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی یو این کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا

گزشتہ 24 نومبر کو قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوئی جس میں کچھ قیدیوں و یرغمالیوں کا تبادلہ کیا گیا اور غزہ کی پٹی کو انسانی امداد فراہم کی گئی۔ جنگ بندی کچھ دیر کے لیے آگے بڑھی اور گزشتہ جمعے کو ختم ہوگئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.