ETV Bharat / international

Two Ships Collide in Philippines فلپائن میں دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے ایک ہلاک، تین لاپتہ

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 1:08 PM IST

فلپائن میں دو بحری جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فلپائن کے کوریگیڈور جزیرے پر دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین لاپتہ ہو گئے۔ three missing after ships collide in Philippines

فلپائن میں دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے ایک ہلاک، تین لاپتہ

منیلا: فلپائن کے کوریگیڈور جزیرے پر دو غیر ملکی جہازوں کے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔ فلپائن کے کوسٹ گارڈ (پی سی جی) نے کہا کہ جہازوں میں سے ایک، سیرا لیون فلیگ ایم وی ہانگ، جمعہ کو ہونے والے حادثے کی وجہ سے الٹ گیا۔ پی سی جی کے مطابق عملے کے 20 ارکان میں سے 16 کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک رکن کی لاش ہفتے کو ملی تھی۔ لاپتہ عملے کے لیے راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پی سی جی نے کہا کہ مارشل آئی لینڈز کے فلیگ کیریئر ایم ٹی پیٹٹ سویور (کیمیکل اور آئل مصنوعات کا ٹینکر) کے عملے کے تمام 21 ارکان محفوظ ہیں۔ پی سی جی کے مطابق، ایم وی ہانگ ہائی نے زامبلیز صوبے میں اپنی آخری پورٹ کال کی، جبکہ ایم وی پیٹٹ سویور کی آخری پورٹ کال باٹان صوبے میں تھی۔ یہ دونوں صوبے منیلا کے شمال مغرب میں ہیں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں 30 مارچ 2023 کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں 250 افراد کو لے جانے والی بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں تقریبا 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا کہ حادثے میں آگ لگنے سے کئی لوگ جھلس گئے۔ خوفناک حادثے کے فوری بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق ایک مسافر اور مال بردار بحری جہاز زمبونگا شہر سے جولو جا رہا تھا کہ رات 10.40 بجے کے قریب جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ وہیں کئی مسافروں کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Philippine Ferry Fire فلپائن میں بحری جہاز میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد انتیس ہوگئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.