ETV Bharat / international

OIC on Israeli Army اسرائیلی فوج کے ذریعہ فلسطینیوں کے قتل عام پر او آئی سی نے مذمت کی

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:22 AM IST

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے 11 فلسطینیوں کے قتل عام پر او آئی سی کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے سخت مزمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں۔' Many Palestinians killed in Nablus

اسرائیلی فوج کے ذریعہ فلسطینیوں کے قتل عام پر او آئی سی نے مذمت کی

چاڈ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے زور دے کر کہا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے انسانیت کےخلاف جرائم پر اس کو کٹہرےمیں لایا جائے۔ یہ بات اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے فلسطین اور القدس الشریف سمیر بکر دیاب نے جدہ میں تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس کے دوران او آئی سی کے سیکٹری جنرل کے نائب کےطور پر کہے۔ اجلاس میں نابلس شہر اور فلسطینی ریاست کی پوری سرزمین پر اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے نتیجے میں حال ہی میں 11 فلسطینی شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Forces Kill Palestinians مغربی کنارے پر اسرائیلی فائرنگ سے دس فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ "بین الاقوامی قانون واضح اور ناقابل تقسیم ہے۔ اسرائیل اپنے جرائم اور خلاف ورزیوں پرہٹ دھرمی کے ساتھ قائم ہے۔ وہ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے فلسطینی سرزمین میں اپنی نوآبادیاتی آباد کاری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کھلے عام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کو پامال کررہا ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے جرائم پر عالمی خاموشی صہیونی ریاست کی جرائم کےتسلسل میں اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جب کہ فلسطینیوں کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل نے نابلس، اس سے قبل اریحا اور جنین شہروں میں رونما ہونے والے گھناؤنے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فوج کے نہ ختم ہونے والے جرائم کا تسلسل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.