ETV Bharat / international

Norway Scooty Fine ناروے میں شراب پی کر سکوٹر چلانے والی خاتون کو 8000 ڈالر کا جرمانہ - ناروے میں خاتون کو 8000 ڈالر کا جرمانہ

ناورے میں شراب پی کر نشے کی حالت میں الیکٹرک سکوٹر چلانے پر خاتون کو 8000 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ناروے جہاں ہر طرح کی گاڑیوں کو چلانے والوں کو نشہ کرکے ڈرائیونگ کرنے پر ان کی ماہانہ تنخواہ کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے۔ اس خاتون کو محض چند منٹ الیکٹرک سکوٹر چلانے پر 8000 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

Norway Scooty Fine
ناروے میں شراب پی کر الیکٹرک سکوٹر چلانے والی کو 8000 ڈالر کا جرمانہ
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 7:52 PM IST

اوسلو: ناورے کی ایک عدالت نے شراب پی کر نشے کی حالت میں الیکٹرک سکوٹر چلانے پر خاتون کو 8000 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ خاتون نے ایک صحرائی گلی میں محض چند منٹ تک شراب پینے کے کے بعد الیکٹرک سکوٹر چلایا تھا۔ مگر پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے میں الیکٹرک سکوٹر کو بھی دوسری گاڑیوں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا تو اس خاتون کے خون میں الکوحل کی مقدار ایک اعشاریہ چارپائی گئی۔ دراصل یہ واقعہ جون کا ہے۔ جس کا اب فیصلہ ہواہے۔

ناروے جہاں ہر طرح کی گاڑیوں کو چلانے والوں کو نشہ کرکے ڈرائیونگ کرنے پر ان کی ماہانہ تنخواہ کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے، اس خاتون کو محض چند منٹ الیکٹرک سکوٹر چلانے پر 8000 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fine for not Giving Way to Ambulance in Delhi: دہلی میں ایمبولینس کو راستہ نہیں دینے پر دس ہزار کا جرمانہ

پراسکیوشن کا مطالبہ تھا کہ اس خاتون کو بھی اس کی تنخواہ کے ڈیڑھ گنا کے مطابق جرمانہ کیا جائے۔ لیکن عدالت نے قرار دیا کہ خاتون نے صرف چند منٹ تک یہ جرم کیا۔ نیز اس امر کا ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ اس کی ڈرائیونگ کے دوران کوئی بھی دوسری گاڑی یا پیدل چلنے والا آس پاس موجود نہ تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.