ETV Bharat / international

Underwater Drone in North Korea شمالی کوریا نے زیر آب حملہ کرنے کی صلاحیت والے ایٹمی ڈرون کا تجربہ کیا

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق شمالی کوریا نے جمعہ کو کم جونگ اُن کے حکم پر پانی کے اندر حملہ کرنے والے ایٹمی ڈرون کا تجربہ کیا۔ North Korea Tests New Underwater Drone

شمالی کوریا نے زیر آب حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ایٹمی ڈرون کا تجربہ کیا

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 11:15 AM IST

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے پانی کے اندر حملہ کرنے کے قابل ایٹمی ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔ سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو منگل کے روز ریوان کاؤنٹی کے ساحل پر ایک ڈرل کے لیے تعینات کیا گیا تھا، ڈرل کے دوران شمالی کوریائی ڈرون نے 59 گھنٹے 12 منٹ تک پانی کے اندر سفر کیا اور جمعہ کو اپنے مشرقی ساحل سے پانی کے اندر دھماکہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون اتنا خطرناک ہے کہ اس کا حملہ پانی کے اندر سونامی لا سکتا ہے۔ اسے جنگ کے وقت دشمن کی بحریہ کو تباہ کرنے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: North Korea Ballistic Missiles شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ نے دوہواسل-1 اور دوہواسل-2 اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کی بھی تصدیق کی جو نقلی جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ذاتی طور پر یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں کیا۔ کے سی این اے کے مطابق زیر آب ایٹمی حملہ کرنے والے ڈرون کو کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کیا جا سکتا ہے یا آپریشن کے لیے کسی بھی سطحی جہاز سے کھینچ کر لایا جا سکتا ہے۔ تاہم اس ڈرون کی جوہری صلاحیتوں کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ایک الگ فائرنگ کی مشق میں، شمالی کوریا نے تصدیق کی کہ اس نے بدھ کو جوہری حملے کے مشن کو انجام دینے کے لیے چار کروز میزائل داغے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.