سیول: شمالی کوریا نے پابندیوں کے باوجود بدھ کے روز دو کروز میزائلوں کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کے ایک فوجی اہلکار نے جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کی حلف برداری کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی 'یونہاپ' کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ترک کرنے کے بدلے معاشی امداد کی پیشکش کی تھی۔ North Korea Fires Two Cruise Missiles
یہ بھی پڑھیں: Russia Test New Hypersonic Missile: روس کا ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اس سے قبل جنوری میں شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی سالانہ مشقوں کے آغاز کے صرف ایک دن بعد کیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال اور لانچنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یو این آئی