ETV Bharat / international

North Korea Ballistic Missiles شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا - بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق اس بار شمالی کوریا نے تین شارٹ رینج بیلسٹک میزائل جاپان کے سمندر کی جانب فائر کیے ہیں۔ North Korea Fired Ballistic Missile

شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 11:01 AM IST

سیول: شمالی کوریا نے ہفتہ کو جاپان کے سمندر کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ یونہاپ نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف (جے سی ایس) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب صوبہ ہوانگے کی چنگوا کاؤنٹی سے میزائل کا تجربہ کیا۔ جے سی ایس نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج نگرانی اور چوکسی کو مضبوط بناتے ہوئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کے لئےپوری طرح تیار ہے۔" north korea launches short range ballistic missiles

جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ تینوں بیلسٹک میزائلوں نے 350 کلومیٹر (217 میل) کی دوری سے پرواز کی، جو زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر (62 میل) کی بلندی تک پہنچ گئیں۔ تمام میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گریں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ پیانگ یانگ نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جب کہ جاپانی میڈیا نے دو مشتبہ لانچوں کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: North Korea Launches ICBM شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغا

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم فومیوکیشیدا نے متعلقہ وزارتوں کو شمالی کوریا کے ہفتہ کے تجربے کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی ہدایت دی ہے، اور جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کے تحت ایک کرائسس ریسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان نے شمالی کوریا کے ہفتے کے روز کیے جانے والے تجربے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال تقریباً 40 تجربات کیے ہیں، جن میں تقریباً 70 میزائل داغے گئے ہیں، جن میں نومبر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.