سیئول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے 12 جنگی طیاروں نے اس کی سرحد کے قریب ٹیک آف کیا ہے جس کے جواب میں انہیں (جنوبی کوریا) کو 30 فوجی طیارے تعینات کرنے پڑے۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے آٹھ جنگی طیاروں اور چار بمبار طیاروں نے اڑان بھری۔ فوج نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا کے طیاروں نے زمین سے زمین پر فائرنگ کی مشق کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے طیاروں کے ٹیک آف کے جواب میں جنوبی کوریا کے 30 جنگی طیارے تعینات کیے گئے تھے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے اپنے مشرقی پانیوں کی جانب دو بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جب کہ جنوبی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر امریکا اور جاپان کے ساتھ بحری مشقیں کی تھیں۔ North Korea flies Warplanes
یہ بھی پڑھیں: South Korea US fire missiles شمالی کوریا کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکہ نے بھی میزائل داغے
گزشتہ ایک یفتے میں شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک نے دو دو میزائل داغے۔ جبکہ جاپان کے ایوان زیریں نے بدھ کو ایک قرارداد منظور کی جس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کی گئی۔رارداد میں کہا گیا کہ 'گزشتہ پانچ سالوں میں پہلی بار شمالی کوریا نے جاپانی سرزمین پر ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے، جو نہ صرف جاپان کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔شمالی کوریا نے 2022 کے اوائل سے اب تک کل 23 میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، جبکہ ایک سال پہلے صرف آٹھ تھے۔