اسٹاک ہوم: رواں برس فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ماہرین طبیعات ایلین اسپیکٹ Alain Aspect، جان ایف کلوزر John F. Clauser اور اینٹون زیلنگر Anton Zeilinger کو دیا گیا۔ فاتحین کا اعلان منگل کو سویڈن کے سٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا۔ نوبل انعام دینے والی کمیٹی نے بتایا کہ تینوں کو کوانٹم انفارمیشن متعارف کرانے کے لیے انعام دیا گیا ہے۔ Nobel Prize in Physics 2022
-
BREAKING NEWS:
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2022 #NobelPrize in Physics to Alain Aspect, John F. Clauser and Anton Zeilinger. pic.twitter.com/RI4CJv6JhZ
">BREAKING NEWS:
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2022
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2022 #NobelPrize in Physics to Alain Aspect, John F. Clauser and Anton Zeilinger. pic.twitter.com/RI4CJv6JhZBREAKING NEWS:
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2022
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2022 #NobelPrize in Physics to Alain Aspect, John F. Clauser and Anton Zeilinger. pic.twitter.com/RI4CJv6JhZ
ایلین اسپیکٹ کا تعلق فرانس کی یونیورسٹی آف پیرس سے ہے، جان ایف کلوزر کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ اینٹون زیلنگر کا تعلق آسٹریلیا کے ویانا سے ہے۔ واضح رہے کہ نوبل پرائز ویک 2022 کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان سب سے پہلے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والے ہفتہ کو فزیالوجی/ میڈیسن کے زمرے میں کیا گیا۔ اس بار طب کا نوبل سویڈن کے Svante Pbo کو دیا گیا ہے۔ 10 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں فزکس کے زمرے میں فاتح کا اعلان آج یعنی 4 اکتوبر کو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Nobel Prize 2022 In Medicine سوانتے پابو طب کے نوبل انعام سے سرفراز
انعام میں 10 ملین سویڈش کرونر (تقریباً $900,000) کا نقد انعام ہے اور اسے دسمبر 10 کو دیا جائے گا۔ یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے، ان کا انتقال 1895 میں ہوا تھا۔