ETV Bharat / international

Nobel Prize in Economics 2022 اقتصادیات کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین اقتصادیات کے نام - nobel prize

اقتصادیات کا نوبل انعام 2022 تین امریکی ماہرین اقتصادیات بین برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبویگ کو "بینکوں اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق'' کے لیے دیا گیا۔ Nobel Prize in Economics 2022

nobel prize in economics 2022
اقتصادیات کا نوبل انعام بین برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبویگ کے نام
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 3:46 PM IST

Updated : Oct 10, 2022, 5:31 PM IST

اقتصادیات کے نوبل انعام کا اعلان پیر کو کیا گیا۔ اس بار یہ ایوارڈ تین امریکی ماہرین اقتصادیات نے مشترکہ طور پر حاصل کیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بین ایس برنانکے Ben S. Bernanke، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ Douglas W. Diamond اور فلپ ایچ ڈیبیوگ Philip H. Dybvig کو "بینکوں اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق'' کے لیے اقتصادیات کا نوبل انعام 2022 دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ Nobel Prize in Economics 2022

nobel prize in economics 2022
اقتصادیات کا نوبل انعام بین برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبویگ کے نام

ان تینوں ماہرین اقتصادیات نے معیشت میں بینکوں کے کردار کی وضاحت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ معیشت میں بینکوں کی سمجھ کو بڑھانے میں خاص طور پر مالیاتی بحران کے دوران ان کے خصوصی تعاون پر دیا گیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مالیاتی منڈیوں کو کیسے منظم کیا جائے۔ ان تینوں ماہرین اقتصادیات کی دریافتوں نے بتایا ہے کہ بینک کو بحران سے بچانا کیوں ضروری ہے۔ بین برناسکے، ڈگلس اور فلپ کی تحقیق، جس کی بنیاد 1980 کی دہائی میں رکھی گئی تھی، نے بتایا کہ بینکوں کو بحران سے کیسے بچایا جائے اور مالیاتی منڈی میں بینکوں کی عملی ضرورت۔

بین ایس برنانکے: بین کی پیدائش امریکہ کے اگستا میں 1953 میں ہوئی اور انھوں نے 1979 میں کیمبرج کے یونیورسٹی آف میساچوسٹس سے پی ایچ ڈی کیا۔ وہ واشنگٹن میں بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں سینئر فیلو ہیں۔

ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ: 1953 میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1980 میں ییل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ شکاگو یونیورسٹی اور بوتھ سکول آف بزنس میں فنانس کے پروفیسر ہیں۔

فلپ ایچ ڈیبیوگ: فلپ کی پیدائش 1955 میں ہوئی۔ انہوں نے 1979 میں ییل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا۔ وہ یونیورسٹی آف واشنگٹن اور اولن بزنس اسکول میں بینکنگ اور فنانس کے پروفیسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Nobel Peace Prize 2022 امن کا نوبل انعام بیلاروس، روس اور یوکرین کے نام

Nobel Prize in Literature 2022 فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس ادب کے نوبل انعام سے سرفراز

Nobel Prize in Chemistry 2022 کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کے نام

Nobel Prize in Physics 2022 فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین طبیعات کو دیا گیا

Nobel Prize 2022 In Medicine سوانتے پابو طب کے نوبل انعام سے سرفراز

قابل ذکر ہے کہ نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے۔ کمیٹی مجموعی طور پر 6 زمروں ’طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن‘ کے نوبیل انعامات دیتی ہے۔

چند روز قبل امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کے بیلاروسی وکیل الیس بیایاٹسکی، روسی انسانی حقوق کی تنظیم 'میموریل' Memorial اور یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم 'سینٹر فار سول لبرٹیز' Center for Civil Liberties کو دیا گیا۔

کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کیرولین آر برٹوزی، مورٹن میلڈل اور کے بیری شارپلس کو کلک کیمسٹری میں ان کے کام کے لیے دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ماہرین طبیعات ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو کوانٹم فزکس میں ان کی خصوصی شراکت کے لیے دیا گیا۔ جبکہ طب کا نوبل انعام سویڈن کے Svante Pbo کو دیا گیا ہے۔

نوبل انعامات میں 10 ملین سویڈش کرونر (تقریباً 900,000 امریکی ڈالر) کا نقد انعام ہے اور یہ 10 دسمبر کو تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے، ان کا انتقال 1895 میں ہوا تھا۔

Last Updated : Oct 10, 2022, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.