ETV Bharat / international

Nobel Prize in Chemistry 2022 کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کے نام

رواں برس کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کیرولین آر برٹوزی، مورٹن میلڈل اور کے بیری شارپلس کو کلک کیمسٹری میں ان کے کام کے لیے دیا گیا ہے۔ Nobel Prize in Chemistry 2022

Nobel Prize in Chemistry 2022 jointly awarded to Carolyn Bertozzi, Morten Meldel, and K. Barry Sharpless
کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کے نام
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 3:31 PM IST

Updated : Oct 5, 2022, 4:13 PM IST

اسٹاک ہوم: رواں برس کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کیرولین آر برٹوزی Carolyn R. Bertozzi، مورٹن میلڈل Morten Meldal اور کے بیری شارپلس K. Barry Sharpless کو کلک کیمسٹری میں ان کے کام کے لیے دیا گیا ہے۔ ہنس ایلیگرین، سکریٹری جنرل، رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو اسٹاک ہوم کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں فاتح کا اعلان کیا۔

Nobel Prize in Chemistry 2022
کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کے نام

نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے۔ کمیٹی مجموعی طور پر 6 زمروں ’طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن‘ کے نوبیل انعامات دیتی ہے۔ گزشتہ روز فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ماہرین طبیعات ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو کوانٹم فزکس میں ان کی خصوصی شراکت کے لیے دیا گیا۔ اس کے علاوہ طب کا نوبل انعام سویڈن کے Svante Pbo کو دیا گیا ہے۔

2022 کے امن کے نوبل انعام کا اعلان جمعہ کو اور معاشیات کے نوبل انعام کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ انعامات میں 10 ملین سویڈش کرونر (تقریباً 900,000 امریکی ڈالر) کا نقد انعام ہے اور یہ 10 دسمبر کو تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے، ان کا انتقال 1895 میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Nobel Prize in Physics 2022 فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین طبیعات کو دیا گیا

Nobel Prize 2022 In Medicine سوانتے پابو طب کے نوبل انعام سے سرفراز

Last Updated : Oct 5, 2022, 4:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.