ETV Bharat / international

Nobel Prize 2023 in Economic امریکی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کے نام اقتصادیات کا نوبل انعام - نوبل انعام

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو اقتصادیات کا نوبل انعام 2023 دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ لیبر مارکیٹ میں خواتین کے حقوق اور مساوی تنخواہوں کے لیے کام کرنے پر دیا گیا۔

Nobel Prize 2023 in Economic
پروفیسر کلاڈیا گولڈن کے نام اقتصادیات کا نوبل انعام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 3:56 PM IST

Updated : Oct 9, 2023, 7:04 PM IST

اسٹاک ہوم: سال 2023 کا نوبل انعام برائے معاشیات امریکا کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو یہ اعزاز لیبر مارکیٹ میں خواتین کے حقوق اور مساوی تنخواہوں کے لیے کام کرنے پر دیا گیا۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق پروفیسر کلاڈیا نے گزشتہ صدیوں کے دوران افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت اور ان کی آمدنی کے حوالے سے اولین جامع تجزیہ پیش کیا۔ نوبل انعام میں 11 ملین سویڈش کرونر (1 ملین امریکی ڈالر) کا نقد انعام ہوتا ہے۔ جیتنے والوں کو دسمبر میں اوسلو اور اسٹاک ہوم میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریبات میں 18 قیراط کا گولڈ میڈل اور ایک سند دیا جائے گا۔

فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، ادب اور امن کے نوبیل انعامات کے برعکس اس انعام کو باضابطہ طور پر Sveriges Riksbank پرائز کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کا آغاز 1968 میں سویڈش مرکزی بینک نے کیا۔اس سال پروفیسر کلاڈیا کو دیا جانے والا انعام مجموعی طور پر 55 واں نوبیل انعام ہے۔ گزشتہ سال یہ اعزاز امریکہ کے 3 ماہرین بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو دیا گیا تھا۔ان تینوں کو یہ اعزاز بینکوں کے کردار اور مالیاتی بحرانوں پر کی جانے والی تحقیق پر دیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال نوبل انعام دینے کا سلسلہ 2 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔ 2 اکتوبر کو نوبل کمیٹی نے کووڈ 19 کی وبا سے لڑنے کے لیے ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے والے دو سائنسدانوں کیٹلن کیریکو اور ڈریو ویزمین کو طب کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح 3 اکتوبر کو امریکا، جرمنی اور سویڈن کے سائنسدانوں کو ایٹم کے الیکٹرونز پر تحقیق کے لیے فزکس کا نوبل انعام دیا گیا۔ 4 اکتوبر کو 3 امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر کیمسٹری کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ 5 اکتوبر کو ناروے کے پلے رائٹر اور ادیب جون فوسے ادب کا نوبل انعام جیتنے میں کامیاب رہے۔ 6 اکتوبر کو ایرانی خاتون نرگس محمدی کو نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 9, 2023, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.