ETV Bharat / international

ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا: امریکہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 16, 2024, 10:58 PM IST

Iran strikes in Iraq وائٹ ہاوس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل شام کے وقت، عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ اور شام کے شمال میں ایران کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

Etv Bharat
امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملّر

واشنگٹن: امریکہ نے عراق کے اربیل شہر میں ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملّر نے پریس کانفرنس میں ایران کی طرف سے کئے گئے حملوں کے متعلق کہا کہ امریکہ اربیل میں ایرانی حملوں کی بھرپور مذمت کرتا اور حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے عراقی حکومت کے ساتھ اور عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ کے ساتھ، امریکی تعاون کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ ایران کے حملوں نے عراق کے استحکام کی بیخ کنی کی ہے اور ہم ان حملوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

وائٹ ہاوس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل شام کے وقت، عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ اور شام کے شمال میں، ایران کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

امریکہ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکہ، اعلیٰ سطحی عراقی حکام کے ساتھ ساتھ عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ کے حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ ایران کا دعوی ہے کہ مذکورہ حملے کرمان اور راسک کے داعش دہشت گردوں کے حملوں کا جواب ہیں۔

واٹسن نے کہا ہے کہ امریکہ، عراق کی خودمختاری، آزادی اور زمینی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ ہم صورتحال پر نگاہ رکھیں گے۔ لیکن جہاں تک ابتدائی شواہد کا تعلق ہے یہ حملے لا پرواہ اور غیر محتاط کاروائی ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورسز کے اربیل کے متعدد شہری رہائشی مقامات پر کثیر تعداد میں بیلسٹک میزائل حملوں میں 4 شہریوں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ایران پاسدارانِ انقلاب فورسز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ شام میں داعش کے اہداف اور اربیل میں اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ حملے اسرائیل کی طرف سے پاسدارانِ انقلاب فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل ملیشیا گروپوں کے کمانڈروں کے قتل کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ حملوں میں موساد کے اربیل ہیڈکوارٹر وں میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.