ETV Bharat / international

Baluchistan Suicide Blast پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خودکش دھماکہ، نو سیکیورٹی اہلکار ہلاک - بولان میں خودکش حملہ

بلوچستان کے بولان شہر میں آج ایک کانسٹیبلری وین پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

nine security personnel killed in Baluchistan suicide blast
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خودکش دھماکہ، نو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 1:53 PM IST

بلوچستان: بولان میں خودکش بم حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے کم از کم 9 اہلکار جاں بحق، جب کہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ کچھی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمود نوتزئی نے کہا کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور دھماکے کے بعد علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ بولان کے علاقے کمبری پل کے قریب ہوا، اور زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے تشدد کا سامنا ہے، جو کہ افغان طالبان تحریک کی ایک شاخ ہے اور نظریاتی طور پر افغان شاخ کے ساتھ منسلک ہے لیکن اس کے رہنما پاکستانی ہیں۔ ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ ترین لہر میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کی ہے۔ فارن پالیسی کے مطابق، ٹی ٹی پی سے الگ ہونے والے گروپ نے کہا کہ اس نے 30 جنوری کو پشاور میں مسجد پر حملہ کیا تھا جس میں 101 نمازی ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔ 2000 سے اب تک پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے 8000 سے زائد ارکان دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Blast in Balochistan پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دھماکہ، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت اور پاکستان طالبان (ٹی ٹی پی) کے درمیان کئی مہینوں تک جاری رہنے والے امن مذاکرات کے خاتمے کے بعد پاکستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو افغانستان اور ایران دونوں کی سرحدوں سے ملتا ہے اور مسلح جنگجوؤں، فرقہ وارانہ گروہوں اور قوم پرست علیحدگی پسندوں کی طرف سے اسے باقاعدگی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حکام نے مسلح بغاوت کو کچلنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن جان لیوا حملے بدستور جاری ہے۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبے نے ٹی ٹی پی اور داعش گروپ دونوں کے حملے دیکھے ہیں۔ گزشتہ نومبر میں پاکستانی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی سے دستبردار ہونے کے بعد سے پاکستانی طالبان کو 100 سے زیادہ حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.