ETV Bharat / international

Nikos Christodoulides کرسٹوڈولائڈس نے قبرص کے صدر کی حیثیت سے حلف لیا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 3:00 PM IST

نیکوس کرسٹوڈولائڈس نے قبرص کے نئے صدر کے طور پرحلف لیا اوروعدہ کیا کہ قبرص کے دیرینہ مسئلے کا حل تلاش کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔Nikos Christodoulides New President Of Cyprus

کرسٹوڈولائڈس نے قبرص کے صدر کی حیثیت سے حلف لیا

نیکوس کرسٹوڈولائڈس نے قبرص کے نئے صدر کے طور پر حلف لیا اور وعدہ کیا کہ قبرص کے دیرینہ مسئلے کا حل تلاش کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ منگل کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے پہلے حلف برداری کی تقریب ان کی پانچ سالہ صدارت کے آغاز کی علامت ہے۔ صدر کرسٹوڈولائڈس نے 12 فروری کو 52 فیصد ووٹ کے ساتھ جیت حاصل کی تھی۔ ان کی نئی کابینہ میں تمام وزراء بغیر کسی پارٹی وابستگی کے ٹیکنوکریٹس ہوں گے۔ اس پر تین چھوٹی جماعتوں اور دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران اتفاق ہوا اور انہوں نے ان کی حمایت کی۔

ملک کے نئے وزیر خارجہ کونسٹنٹینوس کومبوس ہوں گے، جو قبرص کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں عوامی اور آئینی قانون کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبرص کے مسئلے کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ حل کے لیے یونانی اور ترک قبرص کے درمیان تقریباً نصف صدی قبل شروع ہوئی بات چیت، جولائی 2017 میں سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت (یواین) بین الاقوامی کانفرنس کے دوران رک گئی تھی۔ جب دونوں فریق ایک وفاقی ریاست کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کے حل پر متفق ہونے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:Nicos Christodoulides وزیراعظم نریندر مودی نے قبرص کے منتخب صدر نکوس کرسٹوڈولائڈس کو مبارکباد دی

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی امیدوار نے دو اہم سیاسی گروپوں، قدامت پسند DISY اور کمیونسٹ AKEL کی حمایت کے بغیر صدارت کا عہدہ حاصل کیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.