ETV Bharat / international

Neymar to Join Saudi Football Club نیمار کا سعودی فٹبال کلب الہلال سے معاہدہ

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 10:51 PM IST

سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ برازیلین اسٹار، جس نے 2017 میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت اختیار کی تھی، نے سعودی عرب کے کلب الہلال کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ رپورٹ مطابق نمیار کو یہ معاہدہ 160 ملین یورو میں مل سکتا ہے۔

Neymar
برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار

ریاض: فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار کے سعودی فٹبال کلب الہلال کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ کھلاڑی کے میڈیکل مکمل کرنے سے مشروط ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے رپورٹ کیا کہ برازیلین فارورڈ فٹ بالر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں تقریباً 9 کروڑ یورو کے علاوہ ایڈ آنز بھی شامل ہیں۔ نیمار نے 2017 میں ہسپانوی کلب بارسلونا سے 22 کروڑ 20 لاکھ یورو (24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کی عالمی ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے ساتھ پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی جو کہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہفتے کے روز لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے لیگ ون اوپنر سے محروم رہے۔

کلب سے نیمار نے 2025 تک فرانسیسی دارالحکومت میں رہنے کا معاہدہ کیا تھا اور انہوں نے 173 مقابلوں میں 118 گول کیے، جس میں پانچ لیگ 1 ٹائٹلز سمیت متعدد ٹرافیاں اپنے نام کرنا شامل ہیں۔ سعودی کے الہلال نے برازیل کے پی ایس جی ٹیم کے ساتھی کیلین ایمباپے کو لینے کی کوشش کی تھی اور ان کی مبینہ طور پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی میں بھی دلچسپی تھی جنہوں نے میجر لیگ سوکسر کے انٹر میامی میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب اور ایشیا کے سب سے کامیاب کلب الحلال نے 66 ٹرافیاں جیتی ہیں اور 18 اور چار کے ساتھ لیگ اور ایشین چیمپئنز لیگ ٹائٹلز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اسکواڈ کو مضبوط کرنا ریاض میں مقیم کلب کے لیے ایک ترجیح ہے، جیسا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جون میں لیگ چیمپئنز الاتحاد، الاحلی، النصر اور الحلال پر مشتمل کھیلوں کے کلبوں کے لیے سرمایہ کاری اور نجکاری کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.