ETV Bharat / international

Women in Australia's New Govt: آسٹریلیا کی نئی حکومت میں خواتین کی ریکارڈ تعداد

آسٹریلیا کی نئی حکومت میں 30 وزراء میں سے ریکارڈ 13 خواتین نے بطور وزیر حلف لیا۔ اس سے قبل اسکاٹ موریسن کی لبرل-نیشنلسٹ مخلوط حکومت میں 7 خواتین تھیں۔ Women in Australia's New Government

New Australian government includes record 13 women ministers
آسٹریلیا کی نئی حکومت میں خواتین کی ریکارڈ تعداد
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 7:20 PM IST

آسٹریلیا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم اینتھونی البانیز نے اپنی متنوع کابینہ میں ریکارڈ تعداد میں خواتین کو شامل کیا ہے۔ وزیراعظم اینتھونی البانیز کی ٹیم مذہبی اقلیتوں اور مقامی لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اپنی 23 رکنی کابینہ میں 10 خواتین کو بھی شامل کیا ہے۔ اس سے قبل اسکاٹ موریسن کی لبرل-نیشنلسٹ مخلوط حکومت میں 7 خواتین تھیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

بدھ کے روز قومی دارالحکومت، کینبرا میں آسٹریلیا کی نئی حکومت میں 30 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی نے گورنمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے 30 ارکان سے حلف لیا۔ ان میں 13 خواتین بھی شامل تھیں۔ ان 30 میں سے 23 البانیز کابینہ کے ارکان ہوں گے، جہاں حکومت کی اہم پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم اینتونی البانیز نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک جامع حکومت کی قیادت کرنے پر فخر ہے جو خود آسٹریلیا کی طرح متنوع ہے۔ان تمام نئے لیبر ممبرز کو خوش آمدید۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ایڈ ہوسک اور محترمہ اینی ایلی نے آسٹریلیا کے وفاقی وزراء کے طور پر حلف لے کر تاریخ رقم کی۔ یہ دونوں آسٹریلیا میں وزیر بننے والے پہلے مسلمان ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محترمہ لنڈا برنی مقامی امور کے محکمے کی وزیر کے طور پر حلف لینے والی پہلی ملکی خاتون بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Australia's New Prime Minister: اینتھونی البانیز نے آسٹریلیا کے 31ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا

اینتھونی البانیز اور وزیر خارجہ پینی وونگ نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں حلف لے لیا تھا تاکہ وہ صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کواڈ سربراہی اجلاس کے لیے ٹوکیو جا سکیں۔

عبوری وزارت میں نائب وزیراعظم رچرڈ مارلس کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ ڈان فیرل کو نیا بزنس منسٹر اور تانیا پلیبرسیک کو ماحولیات کی وزارت سونپی گئی ہے۔ کلیئر او نیل کو وزارت داخلہ اور کرس بوون کو توانائی کی وزارت سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.