ETV Bharat / international

Nepal PM's Twitter Account Hacked نیپال کے وزیر اعظم کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا - نیپال ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل ہیک کر لیا گیا۔ ان کی پروفائل کی جگہ بلر (BLUR) اکاؤنٹ نظر آ رہا ہے۔

Nepal PM's Twitter Account Hacked
Nepal PM's Twitter Account Hacked
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 9:28 AM IST

کھٹمنڈو: نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل (@PM_Nepal) جمعرات کی صبح ہیک ہو گیا۔ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دہل کی پروفائل کی جگہ بلر (BLUR) اکاؤنٹ نظر آ رہا ہے، جو کہ پرو ٹریڈرس کے لیے ایک غیر فعال ٹوکن مارکیٹ پلیس ہے۔ ٹویٹر اکاؤنٹ پر @PM_Nepal نے این ایف ٹی کے حوالے سے ایک ٹویٹ پن کیا جس میں لکھا تھا کہ بلاوا آ گیا ہے۔ اپنا BAKC/سیور پاس تیار کریں اور گڑھے میں اتریں!

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی نامور شخص کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک کیا گیا ہو۔ یہ کام ایسے ہیکرز زیادہ تر کرتے تھے جنہیں سرخیوں میں آنا ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں، ایک ہیکر نے مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا ہینڈل ہیک کر لیا تھا۔ ٹی ایم سی کے ہینڈل کی پروفائل فوٹو اور تفصیل بھی تبدیل کر دی گئی تھی۔ ٹی ایم سی کی پروفائل تصویر کی جگہ یوگ لیبز کی تصویر استعمال کی گئی جو کہ امریکہ سے کام کرنے والی بلاک چَین کمپنی ہے۔

ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کیا کریں:

اگر آپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو ٹویٹر کی ویب سائٹ پر جائیں اور پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کی درخواست کرنے کے لیے فارم پُر کریں۔ ٹوئٹر کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے لیے آپ کو اپنا صارف نام اور ای میل آئی ڈی دونوں دینے ہوں گے۔ ٹویٹر آپ کے ای میل پر پاس ورڈ دوبارہ بنانے کا لنک بھیجے گا۔ اس لنک پر کلک کریں اور لاگ ان کریں۔ چیک کریں کہ آپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی سیٹنگز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ اپنا تبدیل شدہ پاس ورڈ یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں: TMC Twitter Account hacked ترنمول کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر سائبر حملہ

ٹویٹر کی ویب سائٹ کے مطابق، اگر آپ اب بھی لاگ ان نہیں ہو پا رہے تو ٹویٹر کو ای میل کریں۔ اسی ای میل کے ساتھ جو آپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے منسلک ہے۔ ٹویٹر اس ای میل پر اضافی جانکاری اور ہدایات بھیجے گا۔ اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کی درخواست بھیجتے وقت اپنا صارف نام اور آخری بار اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی کی تاریخ شامل کرنا یاد رکھیں۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.